اچھی کتابیں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں

Monday 6 July 2020

Shamsi Awr Qamri Huroof


شمسی اور قمری حروف

 عربی قاعدے پر عربی  حروف کو دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ 
اول شمسی حروف ، 
دوم حروف قمری؛

1۔ حروف شمسی: 

عربی  کےوہ حروف جن سے شروع ہونے  والے الفاظ کے شروع میں "ال" لگایا جائے تو "ل" کی آواز نہیں نکالی جاتی۔ جیسے” ال +شمس“ کو "اش شمس " پڑھا جائے گا، حروف شمسی یہ ہیں؛ ت، ث، د، ذ، ر، ز، س، ش، ص، ض، ط ،ظ، ل، اور ن۔

2۔ حروف قمری: 

عربی  کےوہ حروف جن سے شروع ہونے  والے الفاظ کے شروع میں "ال" لگایا جائے تو "ل" کی آواز بولی جاتی ہے۔جیسے ”ال+ قمر “کو القمر پڑھا جائے گا، حروف قمری یہ ہیں؛ ب، ج، ح، خ، ع، غ، ف، ق، ک، م، و ، ہ اور ی۔

نقاط:  

کچھ حروف پر ایک بندی لگائی جاتی ہے، اسے نقطہ بولتے ہیں۔مثلاً ب، ت، ج، چ، ظ ، ش، ن وغیرہ

حروف منقوط: 

وہ حروف جن پر نقطہ ہو ، حروف منقوط کہلاتے ہیں۔ ب، ت، پ ،ث،  ج ، چ، خ، ذ، ز،ژ،  ش ض، ظ ، غ ، ف ، ق، ن۔

حروف غیر منقوط: 

وہ حروف جن پر نقطہ نہ  ہو ، حروف غیر منقوط کہلاتے ہیں۔ ا،ح، د ، ر ، س، ص، ط، ع، ک، گ، ل، م، و،ہ، ی۔(ی پہلی اور درمیانی صورت میں منقوط ہو جاتی ہے)

مدۤ: 

یہ علامت  جس حرف(الف) پر آتی ہےاسے لمبا کر کے پڑھا جاتا ہے۔ آم، آب، آج۔ وغیرہ

الف ممدوہ: 

جس  الف کو کھینچ کر پڑھا جائے اور اس پر علامت مد"ۤ" موجود ہو۔ آج، آرام، آب، آپ، آہستہ۔ وغیرہ

الف مقصورہ: 

وہ الف جو کھینچ کر نہ پڑھی جائے۔ اب، ادب، اردو،  انسان۔ وغیرہ 
           
واؤ معروف: 

وہ ”و“ جسے خوب کھل کر پڑھا جائے۔  جیسے دُور، حضور، نور، قصور۔ وغیرہ

واؤ مجہول: 

وہ ”و“  جسے خوب کھل کر نہ پڑھا جائے۔ زور، چور، مور، شور ۔وغیرہ

واؤ معدولہ: 

وہ ”و“جو لکھی جائے پر پڑھنے میں نہ آئے۔ خوش، خود، خواہش، خواب۔ وغیرہ

ہائے مختفی: 

وہ "ہ" جو کھل کر نہ پڑھی جائے۔ جیسے  رستہ، مستانہ، پیالہ، خستہ، فرشتہ۔ وغیرہ

ہائے ملفوظی: 

وہ "ہ" جو کھل کر پڑھی جائے۔ جیسے گواہ، راہ، بیاہ، گناہ۔ وغیرہ

یائے معروف: 

وہ "ی" جو کھل کر پڑھی جائے۔ جیسے عزیز، شریف، مریض، امیر، شریک۔ وغیرہ

یائے مجہول: 

وہ "ی" جو کھل کر نہ پڑھی جائے۔ جیسے فریب، سیب، دیر، بھید، نیک۔ وغیرہ

پیش کش : مشاہد رضوی بلاگر ٹیم

...........................

No comments:

Post a Comment

السلام علیکم
جزاک اللہ ! جناب اس بلاگ پر وزٹ کرنے کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ آپ اپنے مفید مشوروں سے نوازنے کے لیے نیچے اپنے تاثرات ضرور تحریر کیجیے
برکات لائبریری ٹیم

Total Pageviews

Naat Meri Zindagi Naat Meri Aabroo! . Powered by Blogger.